ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یو ٹی قادر کو وزارت صحت کی جگہ فوڈ اینڈ سول سپلائی کی وزارت دی گئی

یو ٹی قادر کو وزارت صحت کی جگہ فوڈ اینڈ سول سپلائی کی وزارت دی گئی

Wed, 22 Jun 2016 18:59:59  SO Admin   S.O. News Service

مینگلورو 22جون (ایس او نیوز) ریاستی کابینہ میں ردوبدل کے نتیجے میں وزیر صحت یو ٹی قادریوں تواپنا وزیر کا عہدہ بچانے میں کامیاب رہے مگر اب ان کا قلمدان بدل دیا گیا ہے۔ ان کو وزارت صحت سے ہٹاکر نئی کابینہ میں وزارت غذا اور سول سپلائی کا قلمدان دیا گیا ہے۔


    بتایاجاتا ہے کہ وزیر اعلیٰ سدارامیا نے یوٹی قادر کو وزیر غذاا ور سول سپلائی کا شعبہ دینے کا فیصلہ اس لئے کیا کیونکہ اس وزارت سے دنیش گنڈو راو¿ کو ہٹانے کے بعد وہاں ایک قابل اور متحرک وزیر کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔


    کانگریس پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق سال 2018کے اسمبلی انتخابات کو نظر میں رکھتے ہوئے دنیش گنڈوراو¿ کو پارٹی کو مستحکم اور مضبوط بنانے کے لئے انتظامی سونپی گئی ہے ۔خبر ملی ہے کہ مسٹر یو ٹی قادر کا وزیر صحت کا قلمدان تازہ ردو بدل کے وقت کابینہ میں شامل کیے گئے رمیش کمار کو سونپا جائے گا۔
 


Share: